مساجد، عبادت گاہوں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے ، وفاقی وزرا

بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائے گا، پاکستانی فوج ایک پروفیشنل اوردنیا کی بہترین افواج میں سے ہے، چوہدری سالک، میاں ریاض حسین پیر زادہ

بدھ 7 مئی 2025 21:38

مساجد، عبادت گاہوں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے پروفاقی وزرا نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ،بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کا بلا اشتعال حملہ انتہائی قابل مزمت ہے انہوں نے کہاکہ مساجد، عبادت گاہوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے انہوں نے کہاکہ آبی وسائل پر جنگ پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج ایک پروفیشنل اور دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے محافظ اسکا دفاع کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے، انہوں نے کہاکہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج بھرپور صلاحیت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت نے جارحیت کا آغاز کر کے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اورپاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے انہوں نے کہاکہ قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں اور ہمارا دشمن ناکام ہو گا انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا مگر اب بھارت کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ پوری قوم افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، قوم اور افواج ایک پیج پر ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیںانہوں نے کہاکہ ساری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اوردشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے قوم متحد ہے۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان