وکلا کی جی پی او چوک تک ریلی، بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی، افواجِ پاکستان سے اظہار یک جہتی

بدھ 7 مئی 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کاجنرل ہائوس اجلاس ہوا،صدرلاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کے بعد وکلا نے جی پی او چوک تک ریلی نکالی،وکلا نے بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی،وکلا نے افواجِ پاکستان سے اظہار یک جہتی کے نعرے لگائے،صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا،افواجِ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا،ہم وکلا اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سابق صدرسپریم کورٹ بار پیرسیدکلیم خورشید نے کہا بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جو نا قابل قبول ہے،سردارخرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،ضرورت پڑی تو وکلا خود بارڈر پرجائیں گے،سابق نائب صدرلاہورہائیکورٹ بارراشد لودھی نے کہا مودی فاشٹ ہے، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں،سینئر قانون دان اشفاق بھلر نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ،ایڈووکیٹ جاویداقبال نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جو شرارت کی ہے، اسے مہنگی پڑے گی، لطیف سرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ثابت کیاکہ جب بھی مشکل وقت آیا قوم اکھٹی ہوجاتی ہے، صرف قانونی جنگ ہی نہیں بلکہ سرحدوں کے دفاع کی جنگ بھی لڑنا جانتے ہیں۔