ساہیوال،پیپلز کالو نی جعلی دیسی گھی کیس ،گرفتار فیکڑی مالک کی ضمانت پر رہائی کا حکم

بدھ 7 مئی 2025 20:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 ساہیوال توصیف عدیل حسن نے جعلی دیسی گھی کیس میں گرفتار محمد اشرف کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کا ضمانت نامہ داخل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا ۔اور پولیس غلہ منڈی کو حکم دیا کہ مقدمہ کا چالان 21مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی فیکڑی کے محمد اشرف کے خلاف گھی بنانے کی فیکٹری میں جعلی دیسی گھی تیار کرنے کے الزام پر نو دسمبر 2024 کو نمونے لیے گئے جو بناوٹی بوگس گھی کے پائے گئے جس پر 21 جنوری کو ملزم کے خلاف پولیس غلہ منڈی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات 22,23,28کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا ملزم محمد اشرف نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کروائی عدالت نے گزشتہ روز عبور ی ضمانت منسوخ کر دی اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیاآج عدالت میںگرفتار ملزم محمد اشرف کو پیش کیا گیا پولیس نے ملزم کے جیل جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر کے ضمانت کی درخواست منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔