Live Updates

ًمودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بابر یوسفزئی

بدھ 7 مئی 2025 21:15

ا*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) سابق ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسف زئی نے مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کا رات کی تاریکی میں حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت اور شرمناک فعل ہے،بھارتی جارحیت خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارتی اقدام عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت میں تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں،دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،اس بار بھی دشمن کو جرات اور حوصلے سے جواب دیا جائے گا،پاکستان بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتا ہے تاکہ دشمن کو آئندہ ایسی مذموم حرکت کی جرات نہ ہو، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے، عالمی برادری خطے میں امن و امان کے لیے مثر کردار ادا کرے پاکستان ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،قوم کا ہر فرد اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنا کھڑا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات