Live Updates

امریکی ایلچی نے سلامتی کونسل کو غزہ منصوبے اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا

جمعرات 8 مئی 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے بند کمرہ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ جنگ اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے حوالے سے امریکی پالیسی پر بریفنگ دی۔ العربیہ کے مطابق توقع ہے کہ سٹیو وٹکوف بنیادی طور پر غزہ اور اسرائیل اور امریکا کی جانب سے تجویز کردہ ایک نئے امدادی طریقہ کار پر توجہ مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا دعویٰ ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے کنٹرول کے بغیر امداد کی بحالی کی اجازت دے گا۔اقوام متحدہ اور غزہ میں کام کرنے والی تمام امدادی تنظیموں نے اس منصوبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممالک پر اس طریقہ کار کے لئے فنڈز عطیہ کرنے اور اقوام متحدہ پر اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئےدباؤ ڈال رہی ہے۔ سٹیو وٹکوف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے والے اعلیٰ ترین امریکی اہلکار ہیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات