Live Updates

جامعہ زرعیہ میں دوسری پاکستان ایکسپو برائے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن میں جدید ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ٹیکنالوجیز برائے فوڈ سکیورٹی کی نمائش منعقد

جمعرات 8 مئی 2025 15:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام دوسری پاکستان ایکسپو برائے ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن میں جدید ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ٹیکنالوجیز برائے فوڈ سکیورٹی کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرجامعہ زرعیہ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر بزنس انکوبیشن سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ٹیکنالوجیکل سٹال لگایا جس کی سربراہی ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر ڈاکٹر محمد افتخار نے کی اور انہوں نے وفاقی وزیر برائے کلائیمیٹ چینج اور انوائرمنٹل کوآرڈی نیشن ڈاکٹر مصدق ملک، این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل سمیت مختلف وفود کو جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہ کیا۔

زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سکندر علی نے فلڈ مینجمنٹ اور بھارتی ڈیموں کے پاکستان پر اثرات پر اپنی تحقیق پیش کی جبکہ ڈاکٹر شاہد مجید نے ٹڈی،ڈینگی ٹیکنالوجی کے بارے میں بریفنگ دی۔ نمائش میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹڈی دل، ڈینگی کنٹرول، متوقع سیلاب کا جلد پتہ لگانے، گندم، آئل سیڈ، سویا بین اور ہیمپ کی ٹیکنالوجیز رکھی گئیں۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات