استور ، جی بی حکومت اور عوام بہادرافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر تعلیم گلگلت بلتستان

جمعرات 8 مئی 2025 15:58

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں مساجد اور بیگناہ شہریوں پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھارتی جارحیت کے خلاف فوری اور برق رفتار کاروائی ، بہترین حکمت عملی ، بھرپور اور سخت جوابی حملوں کے ذریعے بھارتی جنگی طیاروں ، ڈرونز اور فوجی چوکیوں کو تباہ کرنے پر پاکستان حکومت ، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام پاکستان کے ساتھ اپنی شاندار اور لازوال شہادتوں ،قربانیوں، محبتوں اور عقیدتوں کے حقیقی امین ہیں۔ اور آج بھی روایتی و مکار دشمن بھارت کے خلاف اپنے وطن کی سرحدوں کی ایک ایک انچ کی حفاظت اور دفاع کے لیے جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے لبریز اپنی بہادر و جری مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہمہ وقت آمادہ و تیار ہیں۔گلگت بلتستان کی حکومت اور عوام قومی غیرت کے ساتھ اپنے سرحدوں کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔\378