پوری قوم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو چکی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا

پاکستان اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ،اس کا دفاع کرنا ہمارے ایمان میں شامل ہے

جمعرات 8 مئی 2025 16:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عمر فاروق نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں شہادت کی خواہش ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ۔اس کا دفاع کرنا ہمارے ایمان میں شامل ہے ۔پوری قوم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو چکی ہے ۔پاکستان کا ہر شہری اپنے محاذ پر مستعد ہو چکا ہے ۔

زرائع کے مطابق تنظیم شہری دفاع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمر فاروق نیکہا کہ تنظیم شہری دفاع کو فعال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔بلدیہ کے 800 ملازمین تنظیم شہری دفاع کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہلال احمر کے ملازمین تنظیم شہری دفاع میں شمولیت اختیار کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔چیف وارڈن ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اہل وطن بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے تنظیم شہری دفاع کا بے لوث طبقہ میدان عمل میں آ چکا ہے۔ تمام وارڈن پوسٹوں پر رضاکاروں کی حاضری ان کے جذبہ حب الوطنی کی علامت ہے۔ چودھری غلام مصطفی اور دیگر نے کہا کہ تنظیم شہری دفاع کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام جاری ہے۔ یہ رضاکاربے لوث، مخلص اور محب وطن ہیں۔

ان کے ساتھ وطن کی خدمت کرنے کا لطف آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دونوں جنگوں میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے عوام الناس کی جو خدمت انجام دی ہے۔ اس کے شواہد شہریوں کے سامنے ہیں۔ ہم آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی وبقا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔