جہلم ،شہری دفاع کی نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر معاشرے کا ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات 8 مئی 2025 17:21

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) شہری دفاع کی تربیت امن اور جنگ دونوں حالات میں انتہائی ضروری ہے نوجوانوں کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دے کر معاشرے کا ایک مفید شہری بنایا جا سکتا ہے جو آنے والے وقت میں ملک کو قوم کے لیے اثاثہ ثابت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گورنمنٹ الطاف حسین ہائی سکول میں عالمی یوم سول ڈیفنس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سول ڈیفنس جہلم کی جانب سے سکول کے طلبہ کو فراہم کی گئی ٹریننگ کے حوالے سے طلبہ نے آگ بجھانے، بلڈنگ سے اترنے ایمرجنسی صورتحال میں مریضوں کو ریسکیو کرنے دہشت گردی کی صورت میں اپنے تحفظ کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر اپنی تربیت کا مظاہرہ پیش کیا۔

ڈی سی جہلم نے طلبہ کو دی جانے والی سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول ڈیفنس کے عملے کو شاباش دی ۔\378