قوم متحد ہے، پاکستان کی شہ رگ کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا جائے، قاری امام حسین ہمدم

جمعرات 8 مئی 2025 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان حمد و نعت کونسل کے صدر، مدرسہ سراج الاسلام و خدیجتہ الکبری (للبنین والبنات)کے صدر و معروف سماجی شخصیت قاری امام حسین ہمدم نے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5جنگی طیارے مار گرانے اور 3ڈرون و متعدد کواڈ کاپٹر تباہ کردنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر ناز اور فخر ہے، جوانوں اور پائلٹس کو سلام پیش کرتے ہیں ایک بیان میں انہوں کہا کہ بھارتی جارحیت، نہتے شہریوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم متحد و پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج اتارنے کا یہ ایک بہتریں موقع ہے تاہم اگر حکومت نے تاخیر کی تو پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا جائے۔