خانپورمیں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لیے ریلی کا انعقاد

جمعرات 8 مئی 2025 19:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) خانپور میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ تحصیل چیئرمین خانپور راجہ ہارون سکندر نے ریلی کی قیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق خانپور شہر میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام مودی سرکار کے بزدلانہ کارروائی کے خلاف پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی خانپور شہر سے شروع ہو کر خانپور بس سٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں خانپور کی سول سوسائٹی کے علاوہ تحصیل چیرمین خانپور راجہ ہارون سکندر ۔

(جاری ہے)

تحصیل ریگولیشن آفیسر خانپور فیصل عباسی ۔ انجمن تاجران خانپور کے صدر راجہ حنیف احسن کیانی ۔ جنرل سیکرٹری ارشد محمود کے علاوہ عہدیداران ۔ خانپور ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران ۔ تاجروں ۔ صحافیوں ۔ مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں ۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں ۔ شہریوں اور چھوٹے بچوں نے بھرپور شرکت ریلی کے اختتام پر شرکاء سے تحصیل چیرمین خانپور راجہ ہارون سکندر کے علاوہ مفتی محمد اظہر ہزاروی اور انجمن تاجران کے صدر راجہ حنیف احسن کیانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانپور کی عوام اس نازک موقع پر ایک پیچ پر ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ \378