Live Updates

علی مرتضیٰ خان جی کی بھارتی گھناؤنی کارروائیوں کی شدیدالفاظ میںمذمت

جمعرات 8 مئی 2025 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خان جی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ میں بھارت کی طر ف سے پاکستان کے خلاف حملوں کے ذریعے کی جانے والی گھناؤنی کارروائیوں کی شدیدمذمت کرتاہوں ایسے جارحانہ اقدامات خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

معصوم شہریوں کانشانہ بناناافسو س ناک عمل ہے ،پاکستانی عوام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادبھارتی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے اورافواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھاملاکر کھڑے ہیں۔نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خان جی نے کہاکہ بھارتی جنگی جنون سے خطے کاامن وامان خراب ہورہاہے،اقوام متحدہ،عالمی تنظیمیں اورعالمی رہنما بھارت کی جارحانہ رویے کانوٹس لے ۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات