یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین نے ملک میں جنگی صورتحال کے پیش نظرعلامتی بھوک ہڑتال ختم کردی

جمعرات 8 مئی 2025 19:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین نے ملک میں جنگی صورتحال کے پیش نظر سکھر ریجن سمیت سندھ بھر کے شہروں میں جاری علامتی بھوک ہٹرتال ختم کرتے ہوئے 12مئی کو اسلام آباد میں دیئے جانے والے دھرنے کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے موخر کر دیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کو جوابی کاروائیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ، مظاہرے کی قیادت آل پاکستان نیشنل ورکر یونین ( سی بی اے ) کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماں میں راشد علی مہر ، ریاض احمد شیخ ، فہیم احمد انصاری ، راحت حسین قریشی و دیگر شامل تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماں کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان کے کانٹریکٹ ملازمین کی او پیرا کالے قانون کے تحت غیر قانونی برطرفیوں کے خلاف آل پاکستان نیشنل ورکر یونین ( سی بی اے ) کی کال پر احتجاجی سلسلہ جاری تھااب موجودہ ملک میں جنگی صورتحال کے پیش نظر سکھر ریجن سمیت سندھ بھر کے شہروں میں جاری علامتی بھوک ہٹرتال ختم کرتے ہوئے 12مئی کو اسلام آباد میں دیئے جانے والے دھرنے کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے موخر کر دیاملازمین کے حقوق حاصلات کیلئے ہمیں عدالت پر پورا اعتماد ہے انشااللہ فتح حق کی ہوگی ، آل پاکستان نیشنل ورکر یونین ( سی بی اے ) کے رہنماں اور ملازمین نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعریبازی کی اور کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کو ماضی کی طرح ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم فتح یاب ہونگے ہم حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں، اور اس نازک گھڑی میں قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔