Live Updates

پاک فوج نے جس جرات کے ساتھ بھارت کو جواب دیا اس پر سلام پیش کرتی ہوں،شازیہ مری

جمعرات 8 مئی 2025 20:17

پاک فوج نے جس جرات کے ساتھ بھارت کو جواب دیا اس پر سلام پیش کرتی ہوں،شازیہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس جرات کے ساتھ بھارت کو جواب دیا اس پر سلام پیش کرتی ہوں بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگاتا رہا ہیدہشت گرد کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتاہو مودی جنگی جنون میں انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان پہ حملہ کر کے جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہیممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ بھارتی عوام جب مسائل حل نہ ہونے پر سوال اٹھاتے ہیں تو مودی پاکستان پر الزام دھر دیتا ہیبھارت دہشتگردی کرتا ہے اور الزام پاکستان پر لگاتا ہیمودی کا بیانیہ فیل ہو چکا ہے،ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا پولین۔

(جاری ہے)

بلوچ نے کہا کہ مودی کے دماغ میں جنگی جنون سوار ہے،پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات