
جہاد ہمارا راستہ، شہادت انعام ،اللہ کے دین کا غلبہ اور آزادی وخودمختاری ہماری منزل ہے، پیر مظہر سعید شاہ
جو قومیں محافظوں کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتیں وہ خود مختاری و آزادی خطرے میں پڑ نے کیساتھ تاریخ کے صفحات سے مٹ جاتی ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
جمعرات 8 مئی 2025 22:59
(جاری ہے)
نبی اکرم شفیع اعظم رحمت اللعالمینﷺ نے اللہ کی مدد و نصرت کی دعاوں کے ساتھ ساتھ حکمت، اللہ پر توکل اور شوق جہاد سے اسلام کی سربلندی کے لیے کام کیا۔
ہم اپنے عقیدے، عمل اور منزل کے بارے میں کسی بھی کنفیوژن کا شکار نہیں۔ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر بنا ہے اور اس کا افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں قراردادوں پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔ وزیراطلاعات پیر محمد مظہرسعیدشاہ نے کہاکہ ہندوستان نے کبھی بھی غیرت سے کسی کا مقابلہ نہیں کیا۔پہلگام واقعہ مودی کا فالس فلیگ آپریشن ہے لیکن اس واقعہ نے ہماری قوم کو متحد کیا ہے،ایک دفعہ پھر مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنا۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم جہاد اور تدبیر کو لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اور فلسطینی گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں،ہم میں اور غزہ میں فرق صرف اتنا ہے کہ ہمارا ساتھی ایٹمی طاقت مملکت خداداد پاکستان ہے جوکہ ہندوستان کے مکروہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے،پاکستان کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں ورنہ یہود و ہنود ہماری غزہ جیسی حالت کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑتے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی سفارتی کوششیں بھی تدبیر کا حصہ ہے لیکن یہ لڑائی ہم نے خود اپنی محافظ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنی ہے۔ ہمیں ایک کم ظرف اور کمینے اور بزدل دشمن کا سامنا ہے جس نے معصوم بچوں، خواتین، طالبات اور بزرگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے کل پورے شہر کا دورہ کیا ہے جس سے شہریوں کے حوصلے بلندہوئے ہیں، قومیں حوصلوں سے لڑتی ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ عالمی دنیا بے ضمیر ہو چکی ہے جو سوڈان یا مشرقی تیمور کے مسئلے کو تو حل کرتی ہے مگر غزہ اور کشمیر پر خاموش ہے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.