کوئی اے ٹی ایم بند ہوا ہے اورنہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے، نیشنل سرٹ

اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں پرنیشنل سرٹ کی ایڈوائزری جاری

جمعرات 8 مئی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی اور سائبروار،نیشنل سرٹ،مالیاتی ادارے اوران کی سائبرسیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں، نیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی۔

(جاری ہے)

اے ٹی ایم اورآن لائن بینکنگ کی بندش کی جھوٹی افواہوں بارینیشنل سرٹ نے ایڈوائزری جاری کردی نیشنل سرٹ کے مطابق اے ٹی ایم بند ہونے اورآن لائن بینکنگ کے بارے میں جھوٹی افواہوں سے ہوشیاررہیں،اسٹیٹ بینک نے واضح کیاکہ بینکنگ نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے،کوئی اے ٹی ایم بند ہوا ہے نہ ہی کوئی سائبرحملہ رپورٹ ہوا ہے،مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سیکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں۔

اپنے اے ٹی ایم کارڈز اوربینکنگ معلومات کسی سے شیئر نہ کریں،فراڈ سے بچیں،مشکوک لنکس پرکلک سے گریزکریں،صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں،اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے مشین کا جائزہ لیں، کوئی غیر معمولی چیزہوتوفورا اطلاع دیں۔جھوٹے پیغامات کامقصدعوام میں غیرضروری خوف،الجھن اور بے چینی پیدا کرنا ہے،ان وائرل پوسٹس میں بیان کردہ کسی بھی خطرے کی کوئی مستند بنیاد موجود نہیں۔