Live Updates

بھارت سے معصوم شہریوں پر حملوں کا ہر صورت حساب لیا جائے گا،بلال یاسین

جمعرات 8 مئی 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بھارتی اشتعال انگیزی اور دراندازی پر سخت ردعمل میں کہا کہ افواج پاکستان شر انگیزیوں پر نہیں، دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر حملوں کا ہر صورت حساب لیا جائے گا، سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باوجود ہر پاکستانی کا دل پاک فوج کے ساتھ دھڑک رہا ہے، عوام اطمینان رکھیں، سرحدوں پر افواج پاکستان بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہمسایہ ملک کمزوری سمجھنے کی کوشش بھی نہ کرے، بھارتی ڈرونز کی پاکستانی سرحدوں میں موجودگی پر افواج پاکستان کی بروقت کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات