Live Updates

بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزمات مسترد کردئیے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں، پاکستان اشتعال انگیزی، دھمکی یاگمراہ کن معلومات کیخلاف ردعمل کا حق رکھتا ہے، بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 9 مئی 2025 12:35

بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جارحیت کے بہانے تراش رہا ہے، دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزمات مسترد کردئیے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں،اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی،دھمکی یاگمراہ کن معلومات کیخلاف ردعمل کا حق رکھتا ہے، بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔

ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کی بھارتی حکمت عملی ہے۔ بھارتی اقدامات خطے کے امن کو مزید خطرے میں ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیاکی جانب سے پاکستان پر الزمات مستردکرتے ہیں۔ بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اقدامات مقاصد کیلئے غلط معلومات کے استعمال کے رجحان کو آشکار کرتے ہیں۔ بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں۔

پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سرینگر پر حملے کے بھارتی دعوے بے بنیاد، سیاسی محرکات پرمبنی ہیں۔ یہ دعوے پاکستان کوبدنام کرنے کی مذموم مہم کاحصہ ہیں۔عالمی برادری بھارت کے خطرناک طرزعمل کاسنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کوتحمل اورذمہ داری کامظاہرہ کرنے کی تلقین کرے۔دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات کی بنیادپرکسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا۔

پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پوری قوت سے تیار ہے۔بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی 15 مقامات پرحملہ کرنے کی من گھڑت کہانی تھی۔ پاکستان جب حملہ کرے گا تو ہمیں یا بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ پاکستان نے حملہ کیا تھا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے، بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم تھا اور پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے یہ شاید بھارت سے ہضم نہیں ہورہا تھا۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے یہ حرکتیں کررہا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ کب بھارتی حکومت تھیٹر اور سینما سے نکلے گی اور حقیقت میں آئے گی؟ بھارت جو ثبوت دکھارہا تھا۔ یہ خشک کھیت ہے کم از کم اس کو آگ ہی لگادیتے۔ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔ پاکستان جب حملہ کرے گا تو ہمیں یا بھارت کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دنیا کو پتا چل جائے گا کہ یہ پاکستان نے حملہ کیا تھا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات