مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سانبہ میں 7کشمیری شہید

ضلع اسلام آباد کے علاقے سرنال میں جمعہ کو ایک لاپتہ نوجوان عادل گلزار کی لاش ایک مسجد میں لٹکی ہوئی پائی گئی

جمعہ 9 مئی 2025 16:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سانبہ میں 7 کشمیریوں کو شہید کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس نے ضلع کے علاقے آر ایس ایس کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے سرنال میں جمعہ کو ایک لاپتہ نوجوان عادل گلزار کی لاش ایک مسجد میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔عادل6مئی سے لاپتہ تھا۔