Live Updates

یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 9 مئی 2025 16:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور انڈس میڈیکل کالج ٹنڈو محمد خان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکال کر پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ریلی میں اساتذہ، طلبا وطالبات اور عملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر چانسلر ڈاکٹر محمد اقبال میمن، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیروز میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی حالیہ بلا اشتعال انگیز جارحیت کا پاکستانی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں اول دستہ کردار ادا کر رہی ہے پاکستانی قوم اور افواج پاکستان ایک جسم اور ایک جان کی مانند ہیں جو اپنے وطن کی ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات