Live Updates

تحفظ پاکستان اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کا پرچم دہلی پر لہرائیں گے،علامہ راشد محمود سومرو

جمعیت علما اسلام کے لاکھوں کارکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملکی سرحدات کی حفاظت کے لئے عہد کرچکے ہیں ،رہنما جے یو آئی

جمعہ 9 مئی 2025 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام ماتلی بدین سندھ میں دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمااسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ھالیجوی اور سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہاکہ امن کے داعی تھے امن کے داعی ہیں اور امن کے داعی رہیں گے، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ کر ہندوستان نے پاکستان کو للکارا ہے، اسکا بھرپور جواب دینے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے لاکھوں کارکنان افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملکی سرحدات کی حفاظت کے لئے عہد کرچکے ہیں اور بارڈر روانہ ہونے کے لئے ایک اشارہ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مودی قاتل تھا اور اسلام مسلمان دشمن ہے۔

(جاری ہے)

وہ اسرائیل کے ساتھ ملکر سب سے پہلے مساجد کو نشانہ بنا رہاہے۔ پہلا میزائل مساجد پر گرایا گیا ہے جس سے مودی کی اسلام دشمنی واضح نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم صحابہ کرام کی سنت پر چلتے ہوئے تین سو تیرہ کے ہزاروں کے مقابلہ کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ اگر ہندوستان کو پیسے میزائل بم بارود اور ٹیکنالوجی کا گھمنڈ اور غرور ہے تو ہم اسلام کے سپاہی پاکستان کے سپاہی انکے اس غرور کو بھی خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کہ تحفظ پاکستان اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کا پرچم دہلی پر لہرائیں گے۔ اس موقع پر کانفرنس سے انجنیئرعبدالرزاق عابد لاکھو سلیم سندھی مولانا تاج محمد ناھیونمولانا عبدالواحد منگریو مولانا فتح محمد مھیری مولانامحمد عیسیٰ سموں، مولانا غلام محمد سومرو مولانا محمد ابراھیم سومرو مولانا دوست محمد فاروقی مولانا عبدالشکور تھیبو حافظ خالد حسین دھامراہ و دیگر بھی خطاب کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات