محتسب اعلی بلوچستان سے ایران کے نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی کی ملاقات

جمعہ 9 مئی 2025 17:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ سے ان کے دفتر کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی نے ملاقات کی،ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب کوئٹہ غلام سرور بروہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محتسب اعلی نذر محمد بلوچ نے ایران کے قونصل جنرل کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

محتسب اعلی نذر محمد بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر اور ہمسایہ ممالک کے مابین قریبی اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہونا چاہیے۔ ملاقات میں قونصل جنرل اور صوبائی محتسب نے 12 سے 15 مئی تک تہران میں منعقد ہونے والے او آئی سی محتسب کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کانفرنس رکن اسلامی ممالک کے مابین عدالتی اور اجتماعی نظام انصاف کے علاوہ ثقافتی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی حوالے سے بھی مزید قربت کا باعث بنے گی۔