زوجہ حاجی کلیم اللہ کو کاسی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 9 مئی 2025 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء)آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر اورپاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سیکرٹری جنرل سلطان محمد خان کی بیٹی اور پیرعلیزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے حاجی کلیم اللہ کی زوجہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ مرحو مہ کو کاسی قبرستان میں آہوں اور سسکیو ں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ حاجی عثمان خان اچکزئی (عثان قلعہ والا)، سابق سیکریٹری رمضان اچکزئی، ممتاز سپورٹس مین عمر خان اچکزئی (پرنس روڈ سپورٹس کمپلیکس والی) ، مرحوم ڈاکٹر دوست محمد ، چیف انجینئر واپڈا ولی محمد اور عبدالکریم اچکزئی کی بھتیجی، ایکسین بی اینڈ آر ایمل خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر جہانزیب خان کی ہمشیرہ تھیں۔

(جاری ہے)

جبکہ حاجی عطاء اللہ خان پیرعلیزئی، حاجی اللہ داد خان، حاجی عبدالخالق اور نقیب اللہ(عبدالخالق جیولرز والی) کی بھابھی تھیں۔مرحومہ ممتاز تاجر حاجی عبداللہ اچکزئی، سماجی رہنماء حمزہ خان اور اسفندیار خان کی کزن، ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سرور، منیجرمیزان بینک میر عالم بڑیچ اور معروف تاجر ضیاء آلدین بڑیج کی سالی تھیں۔مرحومہ کی فاتحہ خوانی بلال مسجد میں جاری ہے،گیارہ مئی بروز اتوار سے بلال کالونی نزد سلیم میڈیکل کمپلیکس میںفاتحہ خوانی ہو گی۔