
تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے، علی پرویز ملک
جمعہ 9 مئی 2025 22:36
(جاری ہے)
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے پیپکا کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپکا ملک میں کام کرنے والی اہم تلاش اور پیداواری کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس موقع پر پیپکا نے اپنے اراکین کے کردار کو اجاگر کیا جنہوں نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور قومی خزانے کے لئے بڑی آمدنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے عملی مسائل بھی اٹھائے۔ علی پرویز ملک نے پی پی ای پی سی اے کو صنعتی چیلنجز کے حل کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ پیپکا کے اراکین نے وزیر کے مثبت رویے کو سراہتے ہوئے تلاش کی سرگرمیوں کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے بارے میں پرامیدی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاکستان کے پٹرولیم شعبے کے پائیدار ترقی کے لیے عوامی اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے باہمی عزم پر اتفاق کیا گیا۔ وفد میں اینڈریج کاچوروسکی (مینیجنگ ڈائریکٹر پولش آئل اینڈ گیس کمپنی)، فہیم حیدر (منیجنگ ڈائریکٹر ماری انرجیز)، ظہیر عالم (صدر یونائیٹڈ انرجی پاکستان)، کامران احمد (سی ای او اورینٹ پٹرولیم)، کامران اجمل میاں (سی ای او پرائم پاکستان) اور دیگر شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.