۵پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، منظور کاکڑ

جمعہ 9 مئی 2025 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے افواج پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں بھارتی آبی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلوچستان سمیت پاکستان کی عوام اپنے افواج کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستانی حدود پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں معصوم شہری اور ان کی املاک کو نشانے بنانے سے بھارت کی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا بھارت کی جانب سے پاکستان میں سویلین آبادی کو بلااشتعال نشانہ بنایا بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں نہتے معصوم بچے اور خواتین پر وار کیا جو ناقابل برداشت ہے بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے نہ صرف منہ توڑ جواب دیاگیا بلکہ پاکستان یہ حق رکھتا ہے بھارت نے جنگ شروع کی ہے اسی ختم پاک فوج کرے گی پاک فوج نے بھارت کو بروقت جوابی حملہ کرکے یہ ثابت کرکے پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے بھارت کی یہ خام خیالی ہے کہ پاک فوج کمزور ہے اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے بھارت دندان شکست ہوگی پاکستان نے پانچ بھارتی طیارے تباہ کئے اور ڈرون گرا کر دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا دشمن کو ہر جارحیت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی بلوچستان سمیت پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان اور حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ۔