گ*ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں، نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے،گورنرسندھ

جمعہ 9 مئی 2025 20:20

د کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں، نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں۔ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپور جواب دیا جائے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔