Live Updates

ویں نیشنل گیمز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

جمعہ 9 مئی 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عارف سعید کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں ہوا، گیمز کے انعقاد اور شیڈول سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں پی او اے کے وفد میں سینئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سیکریٹری سندھ احمد علی راجپوت شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم بھی موجود تھے، جنہوں نے نے گیمز کی تیاریوں اور لاجسٹک منصوبوں پر بریفنگ دی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق نیشنل گیمز کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ نئے ٹیلنٹ اور کھیلوں میں دلچسپی کو فروغ دینے کیلئے اہم اقدام ضروری ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں نیشنل گیمز کے حوالے سے ایک ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات