امریکہ کا بھارت اور پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ، ٹرمپ کشیدگی کم کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

ہفتہ 10 مئی 2025 03:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) ترجمان وائٹ ہاؤس نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ دونوں جوہری طاقتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشیدگی میں جلد کمی کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیویٹ نے اپنی پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں وزیر خارجہ اور اب ہمارے قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو بھی بہت سرگرم رہے ہیں، صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ کشیدگی جلد از جلد ختم ہو۔

ترجمان وائٹ ہائوس نے مزید کہاکہ ان کے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ہو سکے۔