لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

ہفتہ 10 مئی 2025 08:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی،کوئی دھماکا نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون شیخوپورہ کے سرحدی گاں جے سنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، فائر برگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کی جانب سے 9 مئی تک بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کیے تھے۔