Live Updates

پاک فوج نے انڈیا کا غرورخاک میں ملادیا ،قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے،ریحانہ خان

ہفتہ 10 مئی 2025 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)چیئرپرسن وویمن کمیشن ریحانہ خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے انڈیا کا غرورخاک میں ملادیا ہے،پاک فوج جرآت و استقامت سے بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے،پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،بھارتی فوج کی سول آبادی پرفائرنگ قابل مذمت ہے،فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدری کااظہار کرتے ہیں،پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے،آزادکشمیر بھر سے خواتین خون کے عطیات جمع کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس پرہم پاک فوج خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر کے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

بھارت اور اسرائیل ایک ہیں، خطے میں اشتعال انگیزی کر کے غزہ سے عالمی توجہ ہٹانا بھی بھارت کے اہداف میں شامل تھا۔ موجودہ نادر موقع پر جب پوری قوم سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں یک جان ہوگئی ہے، اولین ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ اس اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائے۔ بھارت کے بچے بچے سمیت پوری دنیا کو میڈیا کے ذریعے یہ پیغام ملنا چاہیے کہ گجرات کا قصاب اور مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی دشمن بی جے پی حکومت نے کس طرح جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پہلے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرایا اور بعد میں میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات