Live Updates

مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی باتیں دوبارہ شروع

ہفتہ 10 مئی 2025 21:22

مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی باتیں دوبارہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستانی طیاروں کے ساتھ لڑائی میں تاریخی سبکی اور رافیل طیاروں کی تباہی کے بعد رافیل ڈیل میں مودی حکومت کی کرپشن اور فراڈ سے متعلق الزامات پر باتیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے بتایا کہ بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس رہنمائوں نے کہا کہ ہم رافیل طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کررہے تھے جبکہ راہول گاندھی نے پہلے ہی رافیل ڈیل پر بات کی تھی کہ رافیل ڈیل میں کرپشن کی گئی ہے اور اربوں ڈالر کا فراڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رافیل ڈیل کے وقت بے جے پی حکومت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی اس ڈیل کا حصہ نہیں بنے تھے اور انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ بھارت کا ائیر ڈیفنس سسٹم (S-400) جو روس سے ڈیڑھ ارب ڈالر میں لیا گیا تھا تباہ ہونے کے باعث اس پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات