
بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے،آصف علی زرداری کا یوم تشکرکے موقع پر خصوصی پیغام
فیصل علوی
جمعہ 16 مئی 2025
10:38

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف پاکستانی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی۔
آج اللہ کا شکر بجا لانے کا دن ہے، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔ حملے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔ دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا۔ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔ ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا۔ بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کااپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں۔ معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔ پاکستان پ±رامن ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، تاہم پاکستان اپنی خود مختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یو م تشکر منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے دوران فضا "اللہ اکبر" اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی،پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، فوجی جوانوں نے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی اور نماز جمعہ میں بھی پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
کے الیکٹرک نے توانائی کے شعبے میں پہلا پی اوایس ٹرمینل متعارف کرا دیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی
-
سینیٹ اجلاس ، یوم تشکرپر اراکین کا پاک فوج کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات
-
پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ، وزیراعظم
-
پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ "بکواس" قرار
-
بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف
-
وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام ، درآمدی محصولات میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی
-
پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں
-
پولی گرافک اوروائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بھارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی قومی پرچم کی فروخت پر پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.