Live Updates

آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گی بھارتی صحافیوں کا اپنی ہی حکومت سے سوال

ہفتہ 10 مئی 2025 21:22

آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گی بھارتی صحافیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے باعث بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔ دو دن قبل سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت اور افواج کے گن گانے والا بھارتی میڈیا پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھا نے لگا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اورآگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں۔خاتون اینکر نے کہا کہ سب سے زیادہ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ جب آپ اپنے ائیر بیسز کو نہیں بچا سکے تو عوام کی حفاظت کیسے کریں گی ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات