Live Updates

زرعی یونیورسٹی پشاور میں بھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی

ہفتہ 10 مئی 2025 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)زرعی یونیورسٹی پشاور میں بھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی ، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم۔زرعی یونیورسٹی پشاور میں بھارتی دراندازی کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی ،ریلی یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی قیادت میں نکالی گئی، ریلی میں فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، یونیورسٹی ملازمین اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ریلی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کا کہنا تھا کہ ملک پر جب بھی کوئی آنچ آئی قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی ،افواج پاکستان نے ہمیشہ وطن کا تحفظ دلیری سے کیا، پاکستانی قوم وطن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،رات کی تاریکی میں حملہ بھارت کی بزدلی ہے ،قوم پاک افواج سے محبت اور اٴْن پر فخر کرتی ہے، پاک افواج نے کئی بھارتی طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ،ہم پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات