Live Updates

پاک فوج کا بھارت کیخلاف کامیاب آپریشن، مدرسہ جامع مسجد کبری میں طلبہ کا آیت کریمہ کا ورد

ہفتہ 10 مئی 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) پاک فوج کا بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن پرمدرسہ جامع مسجد کبری سمن آباد میں ہفتہ کے روز طلبا کی جانب سے آیت کریمہ کا ورد کیا گیا۔اس موقع پرچیئرمین کل مسالک علما بورڈ مولانا عاصم مخدوم نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مدرسہ کا ہر بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاک فوج نے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو عبرت ناک شکست دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے ۔تقریب میں آغا صغیر عباس ورک ، قاری خالد محمود اورقاری نجیب اللہ نے بھی شرکت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات