Live Updates

پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،محمد طاہر کھوکھر

پاکستان آرمی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملا سکتی ہے

اتوار 11 مئی 2025 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے پاکستان افواج کی حالیہ دفاعی کامیابیوں پر کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے پاکستان آرمی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملا سکتی ہے پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے نہ صرف دشمن کے علاقوں میں جرات مندانہ کارروائیاں کیں بلکہ دشمن کے جدید ترین جنگی طیاروں کو زمین بوس کر کے بھارت کے غرور کو پاش پاش کر دیا بھارتی پائلٹوں کی گرفتاری نے دشمن کے حوصلے پست کر دیے اور دنیا نے ایک بار پھر پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کا اعتراف کیا مودی سرکار کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے،اور بھارت کو عسکری و سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے یہ کامیابیاں ہماری بہادر، نڈر اور قربانیوں سے سرشار افواج کی بدولت ممکن ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے گھروں میں مائیں بچوں کو ڈرا کر کہتی ہیںچپ ہو جاؤورنہ پاکستان فوج آ جائے گی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج کا خوف دشمن کے دل میں بیٹھ چکا ہے پاسبانِ وطن کے صدر نے پاکستان آرمی، نیوی اور ائرفورس کے ہر جوان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک مضبوط دیوار کی مانند ہیں، جنہیں کوئی بھی طاقت ہلا نہیں سکتی پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے علاقوں میں جرات مندانہ کارروائیاں کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ جدید رافیل طیاروں کو زمین بوس کر کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا گرفتار بھارتی پائلٹ دشمن کے لیے نشانِ عبرت بن چکا ہے۔

طاہر کھوکھر نے کہا کہ مودی حکومت کو اب جان لینا چاہیے کہ پاکستان کے مسلمان ظلم کے آگے جھکتے نہیں بلکہ حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیںہماری قوم کا مکمل سپورٹ اپنی افواج کے ساتھ ہے دشمن کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ہم ایمان، اتحاد اور قربانی کی طاقت سے لیس ہیںکامیابی ہمارا مقدر ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی مقدر بن چکی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات