Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص ہماری قومی یکجہتی،طاقت اور غیر متزلزل عزم کی زبردست علامت ہے،سید کوثر شاہ

اتوار 11 مئی 2025 14:15

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)ممتاز اوورسیز کشمیری رہنما سید کوثر حسین شاہ نے پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے آپریشن ''بُنٴْیًانٌ مًّرٴْصُوصٌ'' کے ذریعے بھارتی جارحیت کیخلاف موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی فوجی تنصیبات اور ایئر بیس تباہ وبرباد کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ہماری قومی یکجہتی،طاقت اور غیر متزلزل عزم کی زبردست علامت ہے۔

ہم اپنے بہادر سپاہیوں،افسران اور کمانڈرز کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جو پاکستان کی خودمختاری اور وقار کا بے مثال جرات و قربانی کے ساتھ دفاع کر رہے ہیں۔ہم خاص طور پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں،جو ہر جارحیت کا باوقار اور درست جواب دینے کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ایک جوہری طاقت ہونے کے ناطے ہم نہ صرف مکمل اسٹریٹجک صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ ہر خطرے کا پوری قوت سے جواب دینے کا قومی عزم بھی رکھتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے عوام، اور بالخصوص،اوورسیز کشمیری مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قانونی،اخلاقی اور قومی جذبے کے ساتھ ہر اول دستے میں شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہماری افواج کو مسلسل کامیابی اور عزت عطا فرمائے۔ فوج کی بدولت ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں ان شاء اللہ بہت جلد مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں کو بھی آزادی مل کر رہے گی اور وہ آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات