Live Updates

قابض ہندوستان سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی منزل مزید قریب آگئی ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 11 مئی 2025 14:15

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کی چوکی کوٹیٹری آمد،گذشتہ روز بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے اسامہ عشرت کے والد محترم اور جملہ پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا اور اللہ تبارک وتعالیٰ سے اسامہ عشرت کی کامل بخشش ومغفرت کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اب قابض ہندوستان سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کی منزل مزید قریب آگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر دنیا کے سامنے اپنا وحشی پن دکھایا ہے دنیا جانتی ہے کہ آزاد جموں وکشمیر ایک پرامن خطہ ہے اور نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا نے یہاں کا دورہ کرکے بھی دیکھ لیا کہ ہندوستان نے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا وہ عبادت گاہیں اور شہری رہائشیں تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بزدلانہ اقدام سے آزاد جموں وکشمیر کے عوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے یہاں کی عوام کو مسلح افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

راجہ سجاد نے اسامہ عشرت کی بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ پوری کشمیری قوم ان کی ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو عوام کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ ہندوستان کی فوج نے پہلگام کے واقعے کے نام پر ایک کھلی جارحیت شروع کر رکھی ہے اور ساری ایل او سی پر نہتے،بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشتگردی کانشانہ بنا رہی ہے اور کسی حقوق انسانی یا بین الاقومی قوانین کا پاس نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور انشائاللہ مقبوضہ جموں وکشمیر جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات