Live Updates

پاکستان نے بھارت کو ہر محاز پر شکست فاش سے دوچار کردیا ،معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان

اتوار 11 مئی 2025 16:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاز پر شکست فاش سے دوچار کردیا۔ پاک فوج نے بھارت کو بھرپورکارروائیوں کے زریعے اس کی اصل اوقات یاد دلا دی ، بھارت کو صیح معنوں میں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، جس پر میں پاک افواج کے جانبازوں کو گلگت بلتستان کی عوام کی جانب سے ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں ، اس کے ساتھ ساتھ قومی میڈیا، گلگت بلتستان کا میڈیا خصوصا سوشل میڈیا چینلز کے زمہ داران نے متناسب طریقے سے اور صحافتی اخلاقیات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بھارت کی مہم جوئی اور غلیظ پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جو نہایت ہی لائق تحسین ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میں بحیثیت مشیر اطلاعات میڈیا کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس دورانیہ میں قوم کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمان شاہ نے مزید کہا کہ اس دوران میں پوری قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر لحاظ سے کھڑے رہنے پر سلام پیش کرتا ہوں ، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرکے سفارتی اور میڈیا کے محازوں پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ پاکستان کی افواج نے دشمن کے خلاف بری ، بحری اور فضائی محاذوں پر فتح حاصل کی جس کا واضح ثبوت دوران جنگ دشمن نے جھنڈے لہرا کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ملک نے عالمی طاقتوں سے سیز فائر کی اپیل کی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنے مذموم عزائم میں بری طرح ناکام ہو چکا تھا۔ بھارت کا پاکستان پر غلبہ پانے کا خواب ہمیشہ کے لیے چکنا چور ہو چکا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہم سب کو ہمیشہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنا وقت حاضر کی ضرورت ہے۔ پاک وطن کو متحد اور یکجا رکھنے ، ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے حکومت اور پوری قوم کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات