افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو 2025 کی فتح پر کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،رحیم آغا

اتوار 11 مئی 2025 18:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو 2025 کی فتح پر کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، حاجی نصرالدین کاکڑ، ولی افغان ترین، حاجی فاروق شاھوانی، حاجی اسلم ترین، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ، حاجی ظہور کاکڑ، سید حیدر آغا، خان کاکڑ، سردار سجاد شاھوانی، سید شفیع آغا، ملک محمد حسین شاھوانی، آمردین آغا، حاجی فیض اللہ اچکزئی، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، عبدالہادی نورزئی، سید غنی آغا، عبدالرحیم الکوزئی، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ و دیگر عہدیداروں نے 2025 کی جنگ میں پاکستان کی تاریخی سفارتی اور اخلاقی فتح پر پوری قوم خصوصاً افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انڈیا جیسا دس گنا بڑا دشمن بھی پاکستانی قوم کے جذبے، حوصلے اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کے سامنے بیبس نظر آیا سفارتی محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی اور یہ صرف اس وجہ سے ممکن ہوا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں انھوں نے 1965 کی جنگ کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ "2025 میں ایک بار پھر وہی قومی یکجہتی، ولولہ اور جذبہ دیکھنے کو ملا جو ہماری اصل طاقت ہے جب تک یہ جذبہ باقی ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی انہوں نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی قیادت اور میڈیا وار میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار مثالی اور قابل تحسین ھے انھوں کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ جنگ کے زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ھے شہدائ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گوہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ھے آخر میں انہوں نے ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کٹھن وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور کہا کہ قوم ان کے اس اخلاص کو کبھی نہیں بھولے گی اور تاحیات شکرگزار رہے گی۔