Live Updates

بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیح برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی

سکھر اور اسکے گردنواح کی مسیح برادری کی جانب سے سینٹ سوئیر چرچ کوئنس روڈ تا سکھر پریس کلب تک پادری وارث عموانیل و دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

اتوار 11 مئی 2025 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیح برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی اس سلسلے میں سکھر اور اسکے گردنواح کی مسیح برادری کی جانب سے سینٹ سوئیر چرچ کوئنس روڈ تا سکھر پریس کلب تک پادری وارث عموانیل و دیگر کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے بھارت مخالف اور افواج پاکستان کی حمایت میں زبردست نعریبازی کی اس موقع پر مسیح برادری نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ہم اپنی بہادر افواج کیساتھ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے مودی حکومت کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیکر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے بھارت کی جانب سے مختلف پاکستانی شہروں پر میزائل حملے انتہائی قابل مذمت اور بدترین دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کے دفاع میں جو اقدامات کئے وہ قابل تحسین ہیں پاکستانی قوم ملک کے دفاع و استحکام کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہیانہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے امن دشمن اقدامات کا نوٹس لیں اور حکومت بھارتی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات