Live Updates

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے گا،سید ناصر حسین شاہ

بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی کی سطح پر صحت،تعلیم ، اور انفرا اسٹر یکچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے،وزیرمنصوبہ بندی سندھ

اتوار 11 مئی 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے گا یہ بات انہوں نے اپنی رہاش گاہ پر کراچی ڈویزن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن ، سعید غنی ،مکیش کمار چائولہ ،سینیٹر وقار مہدی، اعجاز جاکھرانی اور کراچی سے منتخب اراکین قومی و صوبا اسمبلی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لئے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقعہ پر صوبا وزیر نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی کی سطح پر صحت،تعلیم ، اور انفرا اسٹر یکچر کی اسکیموں کو خصوصی اہمیت دی جائے اور پانی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ سولر اسکیموں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے اجلاس میں کھیلوں کے گراونڈ ، پارکوں ، تفریح گاہوں کی تزین آراش اور انفرا اسٹریکچر سے متعلق منصوبوں پر غوروحوض کیا گیا اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں کی تجاویز زیر غور آیں
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات