امریکی وزیر خارجہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے ترکیہ میں نیٹو وزرائے خارجہ کے 3 روزہ غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 12 مئی 2025 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ،روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے14 مئی سے ترکیہ میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے 3 روزہ غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

رائٹرز نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے نیٹو کے وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس 14 سے 16 مئی تک ترکیہ میں ہو گا جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکو روبیو رواں سال جون میں نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے تناظر میں صدر دونلڈ ٹرمپ کے اس ایجنڈے کہ آگے بڑھائیں گے کہ اتحادی نیٹو کو مضبوط اور زیادہ موثر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔