Live Updates

امریکی وزیر خارجہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 12 مئی 2025 14:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ،روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیی14 مئی سے ترکیہ میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے خارجہ کے 3 روزہ غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے بارے بات چیت کے لیے نیٹو کے وزرائے خارجہ کا غیر رسمی اجلاس 14 سے 16 مئی تک ترکیہ میں ہو گا جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شرکت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارکو روبیو رواں سال جون میں نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے تناظر میں صدر دونلڈ ٹرمپ کے اس ایجنڈے کہ آگے بڑھائیں گے کہ اتحادی نیٹو کو مضبوط اور زیادہ موثر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات