بھارت نے جنگ ​​بندی کے بعد 32 ہوائی اڈے سویلین پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیے

پیر 12 مئی 2025 15:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارت نےان 32 ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے جو اس نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں فضائی حدود کی پابندیوں کی وجہ سے سویلین فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

شہنوا کے مطابق یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اٹھایا گیا ۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 32 ہوائی اڈے جو 15 مئی کے مقامی وقت کے مطابق صبح 529 بجے تک کے لیے بند کر دیے گئے تھے، اب فوری طور پر آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔