Live Updates

جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ

24 ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن پیر کے دن بھی غیر فعال ہیں‘جہازوں کو بھی ہوائی اڈوں سے ہٹالیا گیا ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 مئی 2025 15:17

جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹ بند، 444 پروازیں منسوخ
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونے کے باوجود 24بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں جنگ بندی کے باوجود24 ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن پیر کو بھی غیر فعال رہا اورتمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے جبکہ444 پروازیں منسوخ کردی گئیں.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا،شملہ، آدم پور، چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں میں تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 روز سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں بھی منسوخ ہیں اور تمام طیارے ہٹا لیے گئے . اس کے علاوہ دھرمشالہ کی 14،چندی گڑھ کی تمام 84 پروازیں، جودھ پور ایئرپورٹ کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں، راجکوٹ ہیراسر ائیرپورٹ کی 20 پرواز یں ا ور گجرات کے بھوج ائیرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں اس کے علاوہ بھی بھارت کے متعدد ائیر پورٹس غیر فعال ہیں اور ان ائیرپورٹس سے شیڈول فلائٹس معطل کردی گئیں .                                                                                                          

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات