
ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں، جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا‘ پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے.عمرعبداللہ
پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے.وزیراعلی مقبوضہ کشمیر کا انٹرویو
میاں محمد ندیم
پیر 12 مئی 2025
15:01

(جاری ہے)
وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے، پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا، لیکن پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا.
انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی، امریکا مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے عمرعبداللہ نے کہا کہ پہلگام حملے نے مقبوضہ کشمیر کا تصور بدل کر رکھ دیا، یہاں پیک سیزن میں ہوٹلز کے کمرے ایک ایک لاکھ سے زیادہ میں لوگ لینا پسند کرتے تھے، گھروں میں لوگوں نے مہمانوں کو ٹھہراکر اپنے روزگار کا سلسلہ بنایا ہوا تھا، جو کہ اب سب ختم ہوچکا ہے، یہاں کے لوگوں کو پہلے ہی سرکاری نوکریوں میں مناسب حصہ نہیں ملتا، لوگ ملازمتوں کی تلاش میں ہیں لیکن وہ موجود نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلگام حملے کے خاموش متاثرین ہیں، جنہیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے، یہ ایک سانحہ تھی، گزشتہ چند روز میں کشیدگی کے دوران جنگی کارروائیوں نے ہمیں مزید متاثر کیا ہے.مزید اہم خبریں
-
کوئی اس غلط فہمی میں نا رہے کہ کوئی ہمیں بے عزت کرے گا اور ہم چھوڑ دیں گے ہم تمھیں ننگا کریں گے
-
تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کا احترام ہونا چاہیے، چینی وزیراعظم
-
بنگلہ دیش کا ترقی پذیر ممالک سے چرائی گئی دولت واپس لانے کا مطالبہ
-
سلامتی کونسل: ایران پر پابندیوں میں نرمی برقرار رکھنے کی قرارداد نامنظور
-
بھوٹان کا سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ارکان بڑھانے کا مطالبہ
-
اس ملک کے مامے چاچے مت بنو تم نے تو پاکستان سے بھاگ جانا ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت اور بانی پی ٹی آئی کسی قسم کے آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
-
پشاور جلسے میں شریک عوام کا عسکری رجیم اور اس کے حواریوں کے لیے پیغام ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی ہر کوشش کو قوم مائنس کردے گی
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے 600 ارب کہاں خرچ کئے، اس کا حساب دینا پڑے گا
-
سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 17 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا
-
سندھ اور کراچی میں جو سسٹم کام کر رہا ہے وہ اسلام آباد سے کنٹرول ہو رہا ہے
-
بجلی صارفین پر 6 سال کیلئے فی یونٹ 3 روپے سے زائد فکس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.