Live Updates

کراچی مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

پیر 12 مئی 2025 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) کراچی نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں26ویں روزبھی پنجاب، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے بیل،بچھڑے، بچھیا،اونٹ اور بکروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کوجاری اعلامیہ کے مطابق سبی ، ساہیوال،چولستانی،آسٹریلئن،سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ، ٹاپری،سندھی اور کاموری نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ بھی بہت زیادہ ہے جبکہ وی وی آئی پی،وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں بھاری،بھرکم جانوروں نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے کہا ہے کہ مویشی دوست منڈی میں بیوپاریوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات موجود ہیں،روزانہ فی جانور کو30 لیٹر پانی فری جبکہ پارکنگ فیس آدھی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے بیوپاری اور شہریوں کے لیے اے ٹی ایم اورموبائل کی سہولت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ عید الضحی تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ شہر میں کھابوں کے حوالے سے مشہور فوڈ چین ایڈمنسٹریٹر بلاک کے سامنے زینت بنی ہوئی ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات