Live Updates

رافیل طیارے گرا کر پاک فضائیہ نے قوم کا سر بلند کردیا، ملک رمضان

مودی سرکار کی گیدڑ بھپکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،صدرملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی

پیر 12 مئی 2025 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر ملک رمضان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرکے ثابت کردیا کہ پاک افواج کسی سے کم نہیں ہیں، ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دیا ہے، ملک برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انڈیا کے رافیل طیاروں کو گرا کر پاک فضائیہ کے جوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، ملک برادری کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کو تیار ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پاک فوج ملکی و بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتی ہیں۔ پاکستان کی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہماری شان اور پہچان ہیں، مودی سرکار کی گیدڑ بھپکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

(جاری ہے)

پچیس کروڑ عوام مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔ پاک فوج نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا ہے۔پاک فضائیہ نے انڈیا کے رافیل طیارے مار گرائے۔ بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا۔جنگ کی دھمکی دینے والے ابھی نندن کو نہ بھولیں۔ عالمی ادارے انڈیا کی دھمکیوں اورجھوٹے الزامات کا نوٹس لیں۔ پاکستان اور انڈیا ایٹمی قوت ہیں ، خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔ انڈیا نے اگر پانی بند کیا تو نہروں میں پانی کی جگہ خون بہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات