Live Updates

پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اقبال بھٹی

پیر 12 مئی 2025 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اقبال بھٹی نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہماری شان اور پہچان ہیں، مودی سرکار کی گیدڑ بھپکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ پچیس کروڑ عوام مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔

انڈیا سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔ پاک فوج نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا ہے۔پاک فضائیہ نے انڈیا کے رافیل طیارے مار گرائے۔

(جاری ہے)

بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا۔جنگ کی دھمکی دینے والے ابھی نندن کو نہ بھولیں۔ عالمی ادارے انڈیا کی دھمکیوں اورجھوٹے الزامات کا نوٹس لیں۔ پاکستان اور انڈیا ایٹمی قوت ہیں ، خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔ انڈیا نے اگر پانی بند کیا تو نہروں میں پانی کی جگہ خون بہے گا۔پاکستان کی غیور قوم اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ سرحد پر لڑنے کیلئیے تیار ہے۔ پاک فوج جب پکارے گی ہم اپنی قوم کے ساتھ سرحد پر دشمن فوج سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔انڈیا نے جھوٹ پھیلاکر جنگ کی شروعات کی تھی، پوری دنیا میں انڈیا کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات